چین میں ایک ہفتے کے دوران کورونا سے کتنے ہزار افراد ہلاک ہوئے ؟تعداد جان کر پوری دنیا میں تشویش پھیل جائے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا ہے اور ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد اموات سامنے آئی ہیں، ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی لہرعروج پر ہے،اس سے قبل 8 سے 12 جنوری کے دوران ہسپتالوں میں تقریبا 60 ہزار اموات کا انکشاف کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار نئی اموات ریکارڈ ہوئیں، ان اموات میں گھر پر ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں آبادی کی اکثریت کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہے تاہم حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ کورونا وبا کی روک تھام کے لیے عائد سخت پابندیاں ختم کرنے کے بعد سے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بڑے پیمانے پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہسپتال میں داخل 681 مریض کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کے سبب ہلاک ہوئے جبکہ 11 ہزار افراد کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے سبب ہلاک ہوئے،ان اعداد و شمار میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر اپنے گھروں میں ہی انتقال کر گئے۔دوسری طرف معروف چینی فرم نے پیش گوئی کی ہے کہ نئے سال کی تعطیلات کے دوران چین میں کورونا سے یومیہ اموات 36 ہزار کے قریب پہنچ جائیں گی۔اس فرم کا اندازہ ہے کہ دسمبر میں چین کی جانب سے ’زیرو کوویڈ پالیسی‘ ختم کرنے کے بعد سے 6 لاکھ سے زائد افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں