لاس اینجلس کے مشہور ڈانس کلب میں فائرنگ ،10افرادہلاک

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مشہور ڈانس کلب میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس شہرکے مشہور ڈانس کلب میں پیش آیا ہے جہاں مونٹیری پارک میں رات ساڑھے دس بجے لوگ چینی سال نو کے جشن پر جمع تھے۔قمری سال کا جشن لاس اینجلس کے ایک ڈانس کلب میں جاری تھا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لئے اطراف کی دکانوں میں پناہ لی۔حکام کے مطابق حملہ آورکی شناخت اور مرنے والوں کی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت ایشیائی باشندوں کی ہے۔ حملے میں ہلاک افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حملے کے وقت علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد چینی قمری سال کے جشن کی تقریب میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں