چوہدری شجاعت حسین نے مونس الٰہی کو بڑا جھٹکا دے دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کو پارٹی کے بڑے عہدے سے ہٹا دیاہے۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا۔مونس الٰہی کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا۔طارق بشیر چیمہ نے مونس الٰہی، حسین الہی اور سینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں