تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لئے جس کے بعد تحریک انصاف کے اب تک 70 ممبران کے استعفی منظور ہو چکے ہیں جبکہ 46 اراکین کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں جنید اکبر،عثمان ترکئی،مجاہد علی،ارباب عامر ایوب،عندلیب عباس،ملیکہ بخاری ، حیدر علی خان،سلیم رحمان،صاحبزادہ صبغت اللہ،محبوب شاہ،محمد بشیر،شیر علی ارباب،شاہد احمد،گل داد خان، ساجد خان،محمد اقبال خان،حیدر علی خان،سلیم رحمان،صاحبزادہ صبغت اللہ کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔راجا پرویز اشرف کی جانب سے محبوب شاہ،شیر اکبر خان،علی خان جدون،عامر محمود کیانی،فیض الحسن،شوکت علی،عمر اسلم خان،امجد علی خان،خرم شہزاد،فیض اللہ،ملک کرامت کھوکھر،سید فخر امام،ظہور حسین قریشی،ابراہیم خان، طاہر اقبال،اورنگزیب خان،مخدوم خسرو بختیار،عبدالمجید خان،اسما قدیر،منورہ بی بی کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے اب تک 70 ممبران کے استعفی منظور ہو چکے ہیں جبکہ 46 اراکین کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے۔عمران خان سمیت 4 اراکین اسمبلی نے حلف لینا ہے،پی ٹی آئی کے 4 اراکین نے نہ حلف لیا نہ ایوان میں آرہے ہیں، تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی تعداد 20 ہے۔پی ٹی آئی کے31 جنرل نشستوں اور 4 مخصوص نشستوں پر استعفے منظور کیے گئے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ادھر تحریک انصاف کے تمام منتخب اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد خیبرپختونخوا ہاوس سے سپیکر سے ملاقات کے لئے روانہ ہوں گے۔تحریک انصاف کے 76 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے،جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں