حکومت کی منی بجٹ لانے کی تیاری،ہوشربا مہنگائی کے ساتھ بجلی اور گیس بم پھٹنے کا امکان

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت نے منی بجٹ لانے اور گیس اور بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔
’پاکستان ٹائم‘کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ لانے اور بجلی گیس کے نرخ بڑھانے کا امکان ہے، اضافی ٹیکسوں سے 200 ارب تک جمع کئے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت میں تعطل کو ختم کرنے کےلیے منی بجٹ لانا ضروری ہے، حکومت رواں مالی سال کیلئے پہلے مرحلے میں 4 اور دوسرے مرحلے میں ساڑھے 4 روپے بجلی کے فی یونٹ کی قیمتیں بڑھائے گی۔گیس کے شعبے میں موجودہ ٹیرف 650 فی ایم ایم بی ٹی یو کو بڑھا کر اوسطاً 1100 ایم ایم بی ٹی یو کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے میٹھے مشروبات اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی بڑھانے کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں