ڈالر کی بلند پرواز جاری،روپیہ ٹکے ٹوکری

کراچی(سٹاف رپورٹر)ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں مزید 5 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 227 روپے 93 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاو میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238 روپے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 47 پیسے اضافے سے 227 روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں