سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی نئی قیمت میں 2 ہزار 829 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 55 ہزار 864 روپے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1871 ڈالر ہوگئی جبکہ دوسری جانب پاکستان میں مقامی صرافہ
مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں