آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 نئے کیسز سامنے آ گئے

مظفرآباد(ہیلتھ رپورٹر)آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 2کا تعلق مظفرآباد، 3 کا جہلم ویلی اور 1کا کوٹلی سے ہے،128افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے،160افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ08مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
آزادکشمیر میں اب تک433299افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 44301افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،43470افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے38مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے38مریضوں میں سے37مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں