کورونا کی نئی قسم کویت اور مصر بھی پہنچ گئی، مریضوں کی تصدیق

کویت سٹی (فارن ڈیسک)امریکا کے بعد کویت اور مصر میں بھی کورونا کی نئی قسم کے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اب تک سامنے آنیوالے مریضوں کی حالت بہتر ہے ۔ عرب میڈیا نے کویتی وزارتِ صحت کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا کے نئی قسم ’جے این ون‘ کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم تشویش کی کوئی بات نہیں،اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔ ادھر مصر کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم مریضوں کی حالت بہتر ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں