اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر ) قومی ادارہ صحت کی جانب سے آشوب چشم سے متعلقنئی ایڈوائزری جاری کردی گئی اور متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ میں رہنے اور صحتمند افراد سے رابطے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایڈوائزری کے مطابق متاثرہ مریض فوٹو فوبیا کی علامات کم کرنے کے لئے آنکھوں پر چشمہ لگائیں، کھانستے اور چھینکتے ہوئے ناک اور منہ کو ٹشو سے ڈھانپ کر رکھیں، ہاتھوں کو صابن اور صاف پانی سے دھوئیں اور اگر صابن اور صاف پانی دستیاب نہ ہو تو ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو گھر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا