heart peace maker

دل ہونا چاہی دا جوان۔۔۔دل کے مریضوں کیلئے نیا پیس میکر تیار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)دل کے مرض سے متاثرہ افراد کیلئے نیا پیس میکر تیارکر لیا گیا،پیس میکر ان کی زندگی کو بدل دے گا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارٹ فیلیئر سے متاثر تقریباً دو لاکھ افراد کو جلد ہی نئی قسم کا پیس میکر لگایا جائے گا جو ان کا معیارِ زندگی بہتر کرنے میں مدد دے گا۔وہ مریض جو دل کمزور ہونے کی وجہ سے تھک جاتے اور ان کا سائنس پھول جاتا تھا،پیس میکر امپلانٹ کی آزمائش کے دوران انہوں نے تھکے بغیر چہل قدمی جیسی روز مرّہ کی سرگرمیاں انجام دیں۔برٹش ہارٹ فاو¿نڈیشن کی جانب سے کی جانے والی آزمائش میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ نیا پیس میکر نصب ہونے کے بعد سے وہ خود کو آئرن مین کی طرح محسوس کررہے ہیں۔
ہارٹ فیلیئر ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جس میں پٹھوں کے سخت یا کم زور ہوجانے کی وجہ سے دل مو¿ثر انداز میں جسم میں خون گردش کرانے کی صلاحیت کھو دیتاہے۔دل کی کمزوری کے اسباب میں ہارٹ اٹیک، بلند فشار خون، وائرل انفیکشن اور جینیاتی مسائل شامل ہیں۔ اس کیفیت میں تھکان اور سانس کے پھول جانے سمیت دیگر علامات اچانک بگڑ سکتی ہیں۔اس کیفیت کو طرزِ زندگی میں تبدیلی، ادویات اور اکثر اوقات ایک پیس میکر لگا کر قابو میں لایا جاتا ہے۔ ماچس کی ڈبیا جتنا بڑا یہ برقی آلہ ایک پلس جنریٹر اور ایک یا زیادہ تاروں پر مشتمل ہوتا ہے، یہ تاریں دل سے جڑی ہوتی ہیں اور دل کی دھڑکن کو برقرار رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گھر پر انسولین پودے اگائیں ،شوگر کے موذی مرض سے نجات پائیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں