شیشہ سموکنگ پر پابندی لگانے کا فیصلہ


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے شیشہ سموکنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق شیشہ سموکنگ پر پابندی پورے پاکستان میں ہوگی جب کہ حکومت کی جانب سے اس متعلق قانون سازی بھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ شیشہ سموکنگ کے علاوہ ریسٹورنٹس، عوامی مقامات پر شیشہ کی فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے۔واضح رہے کہ شیشہ سگریٹ نوشی کی ایک جدید قسم ہے جس میں سگریٹ کی مخصوص بو کو ختم کرنے کے لیے پھلوں کے فلیورز شامل کیے جاتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اس کا رجحان نوجوان لڑکوں میں ہی نہیں بلکہ لڑکیوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ وہ اس عادت کو فیشن کا نام دیتے ہیں۔گھروں،ہوٹلوں،شیشہ گھروں، سڑکوں کے کناروںاور تفریحی مقامات پر اس کا استعمال کھلے عام کیا جاتا ہے۔بعض لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ شیشہ ،سگریٹ کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہے حالانکہ یہ بالکل غلط تصور ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ایک گھنٹہ شیشہ پیا جائے تووہ100سے 200سگریٹ پینے کے مترادف ہے۔شیشہ پینے والے افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں