ماہرین صحت نے فاسٹ فوڈکے دلدادہ افراد کوخبردار کردیا


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے جگر کا مرض (جگر پر چربی) لاحق ہو سکتا ہے۔
امریکہ سے شائع ہونے والے معروف ہیلتھ میگزین کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نصف سے زیادہ امریکی بالغ افراد فاسٹ فوڈ کا استعمال کرتے ہیں اور گزشتہ نصف صدی میں اس کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق سب سے خطرناک جگر پر چربی شراب و سگریٹ نوشی سے ہوتی ہے، تاہم موٹاپے اور غیر صحت مند غذائیں کھانے سے ہونے والی چربی بھی دیگر مسائل اور خصوصی طور پر پیٹ میں درد کی شکایت کو عام کر سکتی ہے۔جگر انسانی پیٹ کے اندر سب سے دوسرا بڑا عضو ہوتا ہے جو غذا کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام کرتا ہے۔ یہ عضو کھانے کو جسم میں خون اور تقویت دینے اور انسانی فضلے میں بدلنے کے لیے تقسیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جگر کی خرابی سے ہی نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے اور اس عضو کی بیماری دیگر متعدد بیماریوں کو بھی جنم دے سکتی ہے۔جگر کی چربی ایک عام پایا جانے والا مرض ہے جو کہ موٹاپے سمیت غیر صحت مند غذا، سگریٹ و شراب نوشی جیسی عادات کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق سب سے خطرناک جگر پر چربی شراب و سگریٹ نوشی سے ہوتی ہے، تاہم موٹاپے اور غیر صحت مند غذائیں کھانے سے ہونے والی چربی بھی دیگر مسائل اور خصوصی طور پر پیٹ میں درد کی شکایت کو عام کر سکتی ہے۔امریکی ماہرین نے جگر پر چربی اور فاسٹ فوڈ میں تعلق جاننے کے لیے 4 ہزار بالغ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ کھانے کا جگر کے امراض سے گہرا تعلق ہے۔تحقیق کے مطابق حیران کن طور پر کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد فاسٹ فوڈ کا استعمال بڑھ گیا، جس سے لوگوں میں جگر کے امراض بھی بڑھ گئے، فاسٹ فوڈ استعمال کرنے والے تمام افراد کے جگر میں چربی پائی گئی، تاہم جن افراد نے یومیہ کم فاسٹ فوڈ کا استعمال کیا، ان میں چربی کی شرح بھی کم پائی گئی، جن افراد نے یومیہ ایک سے زائد فاسٹ فوڈ غذا کھائی ان کے جگر میں زیادہ چربی پائی گئی۔ عام افراد کا خیال ہوتا ہے کہ دن میں ایک بار فاسٹ فوڈ کھانے سے صحت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے، اسی وجہ سے وہ غیر صحت مند کھانے کھا کر اپنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ماہرین نے تجویز دی کہ فاسٹ فوڈ کی غذاوں میں شامل ایسی غذاوں کو انتخاب کیا جائے جن میں کم چکنائی ہو اور انہیں زیادہ تلا بھی نہ گیا ہو تو جگر کی چربی بڑھنے کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں