برطانیہ کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال پر پابندی کا فیصلہ

لندن (ایجوکیشن رپورٹر)برطانیہ نے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے پابندی کی حمایت میں ویڈیوجاری کر دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سونک نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے پریشانی کو ا±جاگر کیا۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبا کہتے ہیں فون سے تدریس متاثر ہوتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کلاس روم میں موبائل فون کتنے پریشان ک±ن ہوتے ہیں۔ رشی سونک نے مزید کہا کہ ہم اس پریشانی کو ختم کرنے میں اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں موبائل فون سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں