عام انتخابات، ملک بھر میں ہونیوالی چھٹیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں ہونیوالی چھٹیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں اور بتایاگیا ہے کہ تعلیمی ادارے 8 دن بند رہیں گے،یادرہے کہ پاکستان میں 8فروری کو پولنگ شیڈول ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی،اسی طرح11 فروری کو پھراتوار ہو گا ، یوں 8 چھٹیوں کے بعد 12 فروری کو سکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں