ڈیجیٹل میڈیا پر سرکاری جامعات کے مثبت تاثر کا فروغ، ڈاکٹر تنویر قاسم کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) ڈیجیٹل میڈیا پر سرکاری جامعات کے مثبت تاثر کے فروغ کے لئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کے تعلقات عامہ کے سینئر ماہرین پر مشتمل 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،جس کا چیئرمین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈاکٹر تنویر قاسم کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

کمیٹی جامعات کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہتری کی حکمت عملی وضع کرے گی،کمیٹی میں جامعات کے تعلقات عامہ کے سینئر افسران شامل کیے گئے ہیں۔کمیٹی میں ڈاکٹر اکمل سومرو(ہوم اکنامکس یونیورسٹی )ڈاکٹر بریرہ بختاور ( لاہو کالج فاروومن یونیورسٹی )ڈاکٹر خرم شہزاد( پنجاب یونیورسٹی )محمد عثمان( یونیورسٹی آف سرگودھا)شہزاد خالد( اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور )مصدق سلطان( گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور)اور نعیمہ بھٹی(گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور)شامل ہیں۔ڈاکٹر تنویر قاسم کے مطابق کمیٹی سرکاری جامعات کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی،میڈیا کی سطح پر تعلقات عامہ افسران کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی تجاویز بھی تیار کی جائیں گی۔چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر کے ویژن کے مطابق جامعات کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں