گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(کامرس دیسک)ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں فروری کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں سرسوں کے ایک لیٹر تیل کی اوسط قیمت 500.03 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.63 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13.94 فیصد کم ہے۔فروری میں ایک لیٹر سرسوں کی تیل کی اوسط قیمت 503.18 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 581.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق فروری 2024 میں ملک میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 1.02 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.98 فیصد کم ہے۔جنوری میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2755.81 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 2932.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادو شمار کے مطابق فروری میں ڈھائی کلو گرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 17. 1305 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.45 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.59 فیصد کم ہے،جنوری میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط ماہانہ قیمت 1311.13 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 19. 1397 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ایک کلوڈ انڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 53. 500 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 502.79 اور گزشتہ سال فروری میں 565.11 روپے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں