سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ سونے کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 661 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 65 ہزار 987 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ادھرانٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقراررہا تاہم انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 5 پیسے پر آگئی۔ دوسری طرف سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے بڑھ کر 2لاکھ 21ہزار 200روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 771روپے اضافے سے 1لاکھ 89ہزار 643روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ3ڈالر اضافے سے 2086ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے فی اونس قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2106ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں