سونا سستا، سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت بھی گرگئی

کراچی (بزنس ڈیسک) کاروباری دنیا سے اچھی خبرآئی ہے اور آج کے دن سونے او ر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھاگیا۔ پاکستا ن ٹائم کے مطابق لاہور، کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 1100 روپے فی تولہ سستا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کی سطح پر آ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے کی سطح پر آگیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری رہا۔مارکیٹ 484 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 703 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63ہزار929 جبکہ کم ترین سطح 63ہزار42 پوائنٹس رہی ۔ ادھرکاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 15 پیسے کم ہو گئی اور 279 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں