سونا اور ڈالر مزید مہنگے

کراچی(بزنس ڈیسک) پاکستانی مارکیٹ میں سونے اور ڈالر کے نرخوں میں مزید اضافہ دیکھاگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوااس طرح دس گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپےکا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 7 پیسے اضافے سے امریکی ڈالر 279 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 282 روپے 30 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوتا رہا۔ گذشتہ روز امریکی ڈالر 279 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں