ملک میں سونا مہنگا ہو گیا

کراچی (کامرس ڈیسک)سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی ہوئی تھی لیکن قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 698 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں