لاہور(کامرس ڈیسک)برائلر مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو مزید سستا ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں12روپے کی کمی سےنئی قیمت 458روپے ہو گئی ہے۔اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے کی کمی کے بعد316روپے فی کلوتک آگئی ہے۔جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے329روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔