کراچی (کامرس ڈیسک)کراچی میں سرکاری سطح پر مرغی کا فی کلو گوشت 68 روپے کمی کے بعد 502 روپے کا ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کمشنر کراچی نے مرغی کے نرخ مقرر کر دیئے جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 44 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 324روپے ہو گئی ہے۔اس سے قبل مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت570روپے کلوتھی جب کہ ذندہ مرغی کی فی کلوسرکاری قیمت 368روپے تھی۔