لاہور(کامرس رپورٹر)برائلر مرغی کا گوشت مزید 12 روپے فی کلو سستا ہو گیا جس کے بعد پرچون سطح پر نئی قیمت 441روپے ہو گئی ۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے کی کمی کے بعد294 روپے فی کلوتک آگئی ، مرغی کی قیمت کے برعکس فارمی انڈوں کی قیمت324روپے فی درجن پر مستحکم رہی جبکہ دیسی انڈوں کی قیمت میں بھی کوئی خاص فرق نہیں آیا۔