چینی اور تیل کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون ، اعدادوشمار سامنے آ گئے

چینی اور تیل کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون ، اعدادوشمار سامنے آ گئے

پنجاب (نیوز رپورٹر )ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون کے حوالے سے اعدادوشمار سامنے آ ٓگئےہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نگران حکومت اورعسکری قیادت نے ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ستمبر سے ملک بھر میں چینی اور تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا آغازکیا گیا۔یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 1052 میٹرک ٹن چینی اور 0.244 ملین لیٹر تیل برآمد ہوا، جبکہ آپریشن کے دوران صرف بلوچستان سے 1.315 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔پنجاب سے 0.008، سندھ سے 0.020 اوربلوچستان سے 0.016 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔ماہرین کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں