کراچی(کامرس رپورٹر)ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں سات ڈالر کمی ہوئی تھی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ8 ہزار350 ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 129 روپے کی کمی کے بعد قمیت ایک لاکھ 78 ہزار روپے 626 ہوگئی ہے۔
