غذائی اجناس کی برآمد میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر19 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)ملک سے غذائی اجناس کی برآمد میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران سالانہ بنیاد پر 19فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم جی موٹرز کا شاندار اقدام، ایسنس گاڑی کی قیمتوں میں اتنی کمی کر دی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کے فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 18.88 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی سے ستمبر 2023 تک، 1.280 بلین ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.077 بلین ڈالر تھیں۔چاول کی برآمدات میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، 406.387 ملین ڈالر مالیت کے 595,557 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا، 83.064 میٹرک ٹن مذکورہ اجناس 83 ملین ڈالرز کی برآمد کی گئیں۔ملک نے تقریباً 155,776 میٹرک ٹن پھل برآمد کر کے 88.668 ملین ڈالر کمائے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 78.867 ملین ڈالر مالیت کے 105,950 میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے تھے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 96 میٹرک ٹن سے زیادہ پھلی دار سبزیاں(دالیں)بھی برآمد کی گئیں جن کی مالیت چوراسی ہزار ڈالر تھی۔دیگر اشیاء نے اپنی اپنی برآمدات میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا۔مصالحہ جات میں 23.51 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔تیل کے بیجوں اور گری دار میوے میں 405.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جس کی قیمت ایک سو پچاسی ملین ڈالر تھی۔چینی کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ دیکھا گیا،زیر جائزہ مدت کے دوران 21.070 ملین ڈالر مالیت کی 33,1012 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں فوڈ گروپ کی درآمدات میں 32.00 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2.723 بلین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 1.85 بلین ڈالر لاگت کی غذائی اجناس درآمد کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں