پشاور (کرائم رپورٹر )ملک بھر میں جاری کریک ڈائون کے سلسلے میںغیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی ہدایت پر چھاپا مارا ، یہ لوگ بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان کو پشاور کے علاقے صدر بازار سے گرفتار کیا گیاجن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 40 ہزار ڈالر برآمد کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:”الیکشن کا کچھ پتہ نہیں کب ہوں“خورشید شاہ الیکشن کمیشن سے مایوس