سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کمی


کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں سونے کی قدر میں یکدم 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2800 روپے سستا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2401 روپے کمی سے 1 لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 5 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1915 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں