ڈالر کی اونچی اڑان برقرار، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار


کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی تبادلہ منڈیوں میں نئے ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پیرا کے روز انٹر بینک میں 19 پیسے کے مزید اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 34 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاو¿ میں 99 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238 روپے ہے۔خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت ایک پیسے اضافے سے 218 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں