ٹویاٹا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا


کراچی(کامرس رپورٹر)جاپانی آٹو موبل کمپنی ٹویوٹا نے پاکستان میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 سے بک کروائی جانے والی گاڑیوں پر ہو گا۔
پاکستان میں ٹویوٹا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے ،نئی قیمتوں کے مطابق ’یارس‘ گاڑی 38 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق پاکستان میں ٹویوٹا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے ،نئی قیمتوں کے مطابق ’یارس‘ گاڑی 38 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔ٹویاٹا کی معروف ’یارس ‘کار کی قیمت میں یکدم 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے،ٹویوٹا کی ایک اور گاڑی ’کرولا‘ کی نئی قیمت بھی تقریباً 50 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ نئی ٹویوٹا کرولا کی قیمت میں 3 لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد اس کی نئی قیمت 49 لاکھ 39 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔ٹویوٹا کی ڈبل کیبن گاڑی ’ریوو‘ کی قیمت میں 8 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ٹویوٹا کی ایس یو وی ’فورچونر‘ کی قیمت میں بھی 9 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 سے بک کروائی جانے والی گاڑیوں پر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں