ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کراچی

(کامرس رپورٹر)پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 20 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 14 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔رواں ہفتے کے ابتدائی چاردنوں میں ڈالر کے بھاو میں 96 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238 روپے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 227 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں