بلوچستان (وقائع نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان عبدالرحیم بلوچ کا کہنا ہے کہ وہیل پسنی کے علاقے سربندن کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عبدالرحیم بلوچ نے مزید کہا کہ وہیل کے جسم پر ماہی گیری کے جال کے نشانات پائے گئے ہیں، لگتا ہے وہیل کی موت جال میں پھنسنے سے ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ وہیل برائیڈز کہلاتی ہے اور اس کی نسل خطرے سے دوچار ہے۔دوسری جانب مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ برائیڈز وہیل کی پاکستان میں موجودگی کئی مواقع پر رپورٹ ہوئی ہے۔معظم خان کے مطابق حال ہی میں بحیرہ عرب سے برائیڈز نسل کے پھنسنےکی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی۔