لاہور(سپیشل رپورٹ)معروف عالمی سمارٹ فون برانڈ OPPO نے پاکستان میں اپنا جدید اور پائیدار سمارٹ فون OPPO A5 Pro باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے،یہ سمارٹ فون 14 اپریل سے پاکستان بھر میں فروخت کیلئے دستیاب ہے جو کہ پائیداری،جدید اے آئی ٹیکنالوجی اور سٹائل کے بہترین امتزاج کے ساتھ صارفین کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور میں منعقدہ لانچ ایونٹ میں اوپو کے برانڈ ایمبیسیڈر فواد خان،اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور اوپو کے کوالٹی ایمبسڈر،ارشد ندیم،معروف ٹیکنالوجی ماہرین،انفلوئنسرز،اوپومینجمنٹ،اوپو پارٹنرز اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پراوپو کی جانب سے شرکاء کیلئے پروڈکٹ کی خصوصیات کے تفصیلی تعارف کے ساتھ ساتھ ایکسپیرئنس زون بھی قائم کیا گیا جہاں شرکاء نے فون کا تجربہ حاصل کیا۔
OPPO A5 Pro میں IP69، IP68 اور IP66 واٹر اورڈسٹ ریزسٹنس سرٹیفکیشن اور ملٹری گریڈ سرٹیفیکیشن بھی شامل ہے جو اس سمارٹ فون کو ہر طرح کے موسم اور حالات میں قابلِ بھروسہ بناتا ہے جبکہ ڈیوائس میں ڈبل ٹیمپرڈ گلاس بھی استعمال کیا گیا ہے جو اسے 160 فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہے۔ایونٹ کے موقع پر شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے OPPO پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے کہا کہ’ OPPO A5 Proپاکستانی موبائل صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے،یہ محض ایک فون نہیں بلکہ ایک قابل اعتماد ساتھی ہے جو صارفین کی روزمرہ زندگی کو شاندار اور آسان بناتا ہے،اگر OPPO A5 Proفون کی AI خصوصیات کی بات کی جائے تو اس سمارٹ فون میں AI Eraser 2.0 AI Unblur,،AI Clarity Enhancer اور AI Reflection Remover شامل ہے جو صارفین کو پروفیشنل فوٹو ایڈیٹنگ کی سہولت دیتا ہے۔ OPPO A5 Proکا 50MP کا مین کیمرا، 8 MP فرنٹ کیمرا اور Live Photo فیچر آپ کے تصویری لمحات کویادگار بناتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فون کا باریک اور سٹائلش ڈیزائن دو رنگوں موکا براون(میٹ فنش)اور اولیو گرین(ویگن لیدر فنش)میں دستیاب ہے۔گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے اس سمارٹ فون میں AI GameBoost سمارٹ کولنگ سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ OPPO A5 Pro کی 5800 mAh کی بڑی بیٹری 1600 سائکلزکے بعد بھی فون کی 80 فیصد بیٹری کی صلاحیت برقرار رکھتی ہے جو صارفین کو بغیر کسی وقفے کے پانچ گھنٹے کا مسلسل گیمنگ تجربہ فراہم کرتی ہے۔OPPO A5 Proمیں Snapdragon® 6s Gen 1پروسیسر، 8 GB ریم اور 256GB کی سٹوریج موجود ہے۔ OPPO A5 Pro ”Always be Pro with you” کے سلوگن کے ساتھ مناسب قیمت میں صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہ سمارٹ فون 14 اپریل سے پاکستان بھر میں OPPO کے آفیشل سٹورز اور Darazپر فروخت کیلئے دستیاب ہے۔