سدھوموسے والا کے دوست پربھتے کی کالز کے بعد قاتلانہ حملہ ، محفوظ رہے

سدھوموسے والا کے دوست پربھتے کی کالز کے بعد قاتلانہ حملہ ، محفوظ رہے

موہالی(شوبز ڈیسک) مقتول پنجابی گلوکارسدھوموسے والا کے دوست پربھتے کی کالز کے بعد قاتلانہ حملہ کیاگیا تاہم وہ اس حملے میںخو ش قسمتی سے، محفوظ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موسیقار و گیت نگار بنٹی بینس پر قاتلانہ حملہ پنجاب کے شہر موہالی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا ہے ، بنٹی بینس کو دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی تھی جس میں ان سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ۔ واقعے کے بعد بنٹی نے مقامی تھانے میں درخواست جمع کروادی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بنٹی کو لکی پاٹیل نامی شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی جس کے لارنس بشنوئی سے بھی رابطے بتائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں