ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی گلوکارہ وجے لکشمی عرف ملیکا راجپوت کی پھندہ لگی لاش مل گئی ہے ، وجے لکشمی کی لاش بھارتی ریاست بہار کے علاقے سیتاکنڈ میں رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ گلوکارہ کی والدہ سمترا سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے سے متعلق کچھ معلوم نہیں کیونکہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت گھر میں موجود سب لوگ سو رہے تھے،پہلے دروازہ بند تھا اور لائٹ جل رہی تھی، ہم نے متعدد بار دروازہ بجایا لیکن کوئی جواب نہ پا کر تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ہم نے دروازہ توڑا اور دیکھا کہ وہ پنکھے سے جھول رہی تھی اور اسکی موت واقع ہوچکی تھی۔
