کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے سپرسٹاراکشے کمار کے ساتھ فلم آفر ہوچکی ہے لیکن انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں احسن خان کاکہناتھاکہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ فلم میں ایک لیڈنگ رول کی تھی مگر انہوں نے اس پر اپنے دوست کو ریفر کیا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری اس وقت شادی ہوئی تھی اور مجھے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون پر جانا تھا تو میں نے اپنے ساتھی اداکار دوست میکائل کو کہا کہ تم وہ فلم کر لو۔ اداکار نے بتایا کہ جب میں ہنی مون سے واپس آیا تو میکائل نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے آفر قبول کیوں نہیں کی جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں، تم کرو یا میں ایک ہی بات ہے۔
