مالے (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ حرا عمر کومختصر لباس میں تصاویرشیئر کرنا مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ مالدیپ میں چھٹیاں منانے گئی اداکارہ نے ساحل پرلی گئی مختصر لباس میں تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیں جس پرسوشل میڈیا صارفین نالاں ہوگئے ، طرح طرح کے تبصرے کیے ، کچھ نے تو ان کے مذہبی عقیدے پر ہی سوالات اٹھا دئیے۔یادرہے کہ اس سے قبل بھی حرا کو کئی بار مختصر لباس پر تصاویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
