فلم ’اینیمل ‘ سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی ترپتی دیمری کو ’عاشقی 3‘ کی آفر آگئی

فلم ’اینیمل ‘ سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی ترپتی دیمری کو ’عاشقی 3‘ کی آفر آگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) حال میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’اینیمل ‘ سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی ترپتی دیمری کو ’عاشقی 3‘ کی آفر آگئی جسے اداکارہ نے قبول کرلیا اور کارتک آریان کے مد مقابل آئیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آغاز میں بھوشن کمار، انوراگ باسو اور کارتک آریان نے فلم بنانے کا عندیہ دیا تھا جس پر اب کہا جارہا ہے کہ یہ فلم آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی اور اس سلسلے میں فلم اینیمل سے شہرت پانے والی اداکارہ ترپتی دیمری کو فائنل کرلیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں