ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا پر معروف فلمساز کی شادی تڑوانے کا ذمہ دار ٹھہرادیاگیا، یہ الزام ان پر فلمساز شیکھر کپور کی اہلیہ و اداکارہ سچترا کرشنا نے لگایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سچترا کرشنا نے 12 سال بعد فلمساز شیکھر کپور سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا اور انہوں نے اداکارہ پریتی زنٹا کو اس کا اصل ذمہ دار ٹھہرایا۔ان کاکہناتھاکہ پریتی زنٹا کو شیکھر کپور کے ساتھ اپنی ناکام شادی پر معاف نہیں کر سکتی، ابھی تک ان کو معاف نہیں کیا اور نہ ہی وہ معافی کے لائق ہیں۔
