لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکار سیدجبران نے اپنے کرش کا نام بتادیا اور کہا ہے کہ اداکارہ ایمان علی ان کا کرش تھیں اور اب بھی وہ ان کا کرش ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں ان کے کسی کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں تھے، کیوں کہ وہ لڑکوں کے کالج میں پڑھتے تھے،شاید اسی وجہ سے انہیں محبت میں کبھی دھوکا نہیں ملا، البتہ ان کے ساتھ کیے گئے کچھ وعدوں کو لوگوں نے پورا نہیں کیا۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ سجل علی اور صبا قمر پسند ہیں جب کہ ایمان علی ان کا کرش تھیں اور اب بھی وہ ان کا کرش ہیں۔انہوں نے اہلیہ کی خوبصورتی اور محبت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی ان سے اس بات پر خفا رہتی ہیں کہ وہ انہیں ہر وقت نہیں دیکھتے رہتے جب کہ وہ انہیں دیکھتے رہتے ہیں۔
