لاہور (نیوز رپورٹر )حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوام نے ناکافی قرار دے دیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جاتا ہے اور جب کمی کی باری آتی ہے تو عوام کو چند روپے کا ریلیف دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے،8 روپے کی کمی کی گئی ہے تو دوسری طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے مزدور کی کمر دوہری کی جا رہی ہے ،پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والی معمولی کمی سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا،نہ تو اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوں گی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کر دی