پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کر دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے 9 مئی واقعات کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، قائدین اور کارکنان پر عائد کرنے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

پاکستان ٹائم کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کا تحریک انصاف خصوصا چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،من گھڑت رپورٹ 9 مئی واقعات کے حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات کی مذمت کی تھی، 9 مئی کی گرفتاری کو بھی سپریم کورٹ نے مکمل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا تھا۔ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادانہ تحقیقات تک جعلی جے آئی ٹی رپورٹس کی کوئی حیثیت نہیں،جے آئی ٹی کی من گھڑت رپورٹ کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کریں گے، 9مئی کے حقیقی ذمہ داروں کے تعین کیلئے قانونی،آئینی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس ،تحریک انصاف کے متعدد رہنما اشتہاری قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں