اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں قومی ٹیم کے والہانہ استقبال کی وجہ وہاں موجود مسلمانوں کی اکثریت کو قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے“شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان
ورلڈکپ کیلئے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے ائیرپورٹ پر بھارتی شہری کپتان بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے چین تھے،پاکستان کرکٹ ٹیم ائیرپورٹ پہنچی تو وہاں موجو د حکام اور شائقین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا،اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی(فوٹوگرافرز)بابر اعظم کو دیکھ کر بابر بھائی،بابر بھائی کے نعرے لگانے لگے،یہی نہیں بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہیں،اس حوالے سے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر احمد آباد اور حیدآر باد دونوں جگہ مسلمانوں کی اکثریت زیادہ ہے،اسی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا وہاں والہانہ استقبال کیا گیا،یہی استقبال ہمیں احمد آباد میں ہوٹل کے باہر بھی دیکھنے کو ملے گا۔دوسری طرف پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں جیسا استقبال ہوا،اس کا اندازہ تھا،ہم باہر بھی جب کھیلنے جاتے ہیں تو انڈین پیار سے ملتے ہیں،اسی طرح پاکستانی شائقین بھی انڈین کھلاڑیوں سے پیار کرتے ہیں،بھارت پہنچے پر ایئر پورٹ سے جیسے باہر نکلے اور عوام کا جوش و خروش دیکھ کر ایسا لگا کہ شاید ہم ورلڈکپ جیت کر کراچی یا لاہور ایئر پورٹ پر اترے ہیں۔انشااللہ انڈین ٹیم جب پاکستان آئے گی تو پاکستانی عوام انہیں اس سے کہیں زیادہ محبت دے گی۔