اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سائفر کیس میں خصوصی عدالت میں چالان جمع کر ا دیا ،عمران خان اور شاہ محمود کو سزا دینے کی درخواست کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں جمع کرایا ،چالان میں چیئرمین اور وائس چیئرمین تحریک انصاف کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ،ان کا 161اور 164کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے ،بیان کے مطابق عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور سٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ،ایف آئی اے کے ملزمان کی لسٹ میں اسد عمر کا نام شامل نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : مستونگ خود کش حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی