مستونگ(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کے شرکا پر خودکش حملے کی ویڈیو سامنے اگئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مستونگ ضلع میں ہونے والے دلخراش خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ،ویڈیو میں دیکھا جس سکتا ہے کہ جلوس روانگی کی تیاری کے وقت خود کش دھماکا کیا گیا، جلوس کے شرکاءنعت خوانی میں مصروف تھے کہ خودکش حملہ جلوس میں شامل گاڑی کے قریب ہوا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔یاد رہے کہ 12ربیع الاول کے مبارک موقع پر جہاں سبھی اہل اسلام خوشیاں منا رہے ہیں وہیں ملک دشمنوں نے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں میلاد النبیﷺ کے جلوس میں خود کش دھماکہ کر کے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے، مستونگ میں الفلاح روڈ پرعید میلادالنبیﷺ کے جلوس کے قریب کیے جانے والے خود کش دھماکے میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق 55 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ،شہید ہونے والوں میں پولیس ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔دوسری طرف ہنگو کے تھانہ دو آبہ کی مسجد میں یکے بعد دیگرے نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دو بم دھماکوں میں چار افراد شہید جبکہ پندرہ نمازی زخمی ہوئے ہیں ،دھماکوں سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی اور نمازی ملبے تلے دب گئے ۔