مجھے فلم سے نکال کر کرشمہ کپور اور تبو کو کاسٹ کیا گیا،روینہ ٹنڈن کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے خلاف سیاست کی گئی اور ان کی جگہ کرشمہ کپور اور تبو جیسی اداکاراﺅں کو فلموں میں کاسٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:طوبی انور بھی”دبئی کا گولڈن ویزا کلب“میں شامل

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں ان کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں،اداکارائیں ان کے خلاف سیاست کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں انہیں ایک فلم سے نکال کر ان کی جگہ تبو کو کاسٹ کیا گیا جب کہ ایک اور فلم میں ان کے بجائے کرشمہ کپور کو شامل کیا گیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اچھے اور صحت مند مقابلے کی حمایتی رہی ہیں،اداکاروں کے درمیان کام کے حوالے سے نفرت کے بغیر درست مقابلہ ہونا چاہئیے لیکن کسی کو کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا حق نہیں ہونا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو ’غار حرا‘ کی زیارت کروا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں