جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکس کے بندر بھاگ کر گھروں میں گھس گئے ،حملے کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دینہ بائی پاس پر سرکس کے بندر بھاگ کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گئے ،بندروں نے حملے کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا ،سرکس انتظامیہ بندروں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ابھی تک وہ چند بندر یہ پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،بندروں کی یلغار کے باعث مکینوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سکردو میں برف باری ،سیاحوں کا رش