سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام دیو سائی نے برف کی چادر اوڑھ لی ،خوبصورت برفیلے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قراقرم ،ہمالیہ اور ہندوکش کے بلند پہاڑوں پر بھی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ،کے ٹو ،براڈ پیک اور نانگا پربت کے بیس کیمپ برف کی تہہ سے ڈھک گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار