پنجاب میں آنکھوں کا انفیکشن تیزی سے پھیلنا شروع

پنجاب میں آنکھوں کا انفیکشن تیزی سے پھیلنا شروع

صوبہ پنجاب میں آنکھوں کا انفیکشن تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا،محکمہ صحت نے بچاﺅ کے لیے گاہیڈ لائنز جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن سے پچاﺅ کے پیش نظر گاہیڈ لائنز جاری کی گئیں جس کے مطابق آنکھوں کے انفیکشن سے شہری متاثر ہورہے ہیں، قریبی رابطوں، کھانسی، چھینک، ہاتھ لگانے سے وائرس منتقل ہوتا ہے۔گائیڈلائنز میں کہا گیا کہ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال لازمی شروع کر دیا جائے، مریض کے قریب جانے والے افراد ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں کو مت لگائیں۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے انفیکشن والے مریض کی چیزیں استعمال نہ کریں، مریض کا تکیہ، کپڑے ، ادویات، عینک کو الگ رکھا جائے۔مریض انفیکشن کے دوران چہرے کے استعمال کی چیزوں کو دوبارہ استعمال نہ کرے۔اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک ورثہ فنڈز میں خورد برد،سینیٹر روبینہ خالد کی نیب میں طلبی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں